1800 سی سی اور زائد کی لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز

منگل 18 ستمبر 2018 17:30

1800 سی سی اور زائد کی لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 20 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے 1800 سی سی اور اس سے زائد کی لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت بعض پرتعیش اور لگژری مصنوعات سمیت 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ڈیوٹی کی شرح میں ردوبدل کرنے کی خواہاں ہے جس کے تحت 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کی جائے گی۔