40ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر آصف بروہی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

منگل 18 ستمبر 2018 19:04

40ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر آصف بروہی سمیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) عدالت نے 40ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر آصف بروہی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیئے جانے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہوں کو طلب کرلیا ، ریفرنس کے دیگر ملزمان میں نجی کمپنی کے مالک احمد ہمایوں شیخ،عابد امین،ندیم انور، سنئیر وائس پریذیڈنٹ نوشیروان عادل شامل ہیں،جبکہ ریفرنس میں سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ رفیق بنگالی مفرور ہیں نیب کا الزام ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست پر کاروائی کی گئی ہے،ملزمان نے نیشنل بینک سمیت 63 مالیاتی اداروں کو 40 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا