گزشتہ40سالوں سے دارے نے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور سہولیات کی بجائے ملازمین اور افسران کے مفادات کا تحفظ کیا ہے،
وزارت اوورسیز کا اعتراف اوورسیز فاؤنڈیشن کے تحت قائم سکولوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کے صرف3600بچے زیر تعلیم ، ادارہ1ارب 30کروڑ روپے خرچ کرتا ہے ،ادارے کے تمام سکول خسارے میں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہلخانہ اور بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیٹابیس تشکیل دے رہے ہیں، سیکرٹری اوپی ایف کی سب کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کو بریفنگ کمیٹی نے کمپنیز پرافٹ ترمیمی بل پر مزید بحث ای سی سی اجلاس تک مؤخر کردی
منگل 18 ستمبر 2018 19:45
(جاری ہے)
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز محمد آصف نے بتایا کہ کمپنیز پرافٹ ایکٹ میں ترامیم سے مسائل پیدا ہوں گے اور ادارے کا دائرہ اختیار صرف اسلام آباد تک محدود ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ پورے پاکستان کے صنعتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتا ہے اور تمام رقومات انہی مزدوروں پر خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ادارہ جن مقاصد کیلئے قائم کیا گیا تھا وہ مقاصد پورے نہیں ہورہے ہیں اور پاکستان کو اربوں ڈالرز زرمبادلہ بھیجنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے بچوں اور اہلخانہ کو کسی قسم کے فوائد نہیں پہنچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستان کے ملک بھر میں قائم تعلیمی اداروں میں بیرون ملک پاکستانیوں کے صرف3600بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ لاکھوں بچے سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان پاکستانیوں کے بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اوورسیز پاکستانیز صرف اپنے ملازمین اور افسران کو فائدے پہنچانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں اوپی ایف بورڈ میں ایسے ممبران بھی آئے ہیں جو اپنے ذاتی فوائد کیلئے اقدامات کرتے تھے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے جو بھی تجاویز سامنے آتی تھیں وہ نظرانداز کردی جاتی تھیں۔سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ موجودہ حکومت سمندر پارپاکستانیوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کر رہی ہیں تاہم ا کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے اپنے منشور میں بھی بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا ذکر کیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری اوورسیز نے کہا کہ ادارے نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے نادرہ اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک معاہدہ دستخط کیا ہے اور ایک ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے جس میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے اہلخانہ اور بچوں کی مکمل تفصیلات ہوں گی اور انہیں تعلیم اور صحت سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔کمیٹی نے اوورسیز پاکستان کے حکام کو ہدایت کی کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تیار کی جانے والی سفارشات کمیٹی میں پیش کی جائیں۔کمیٹی نے کمپنیز پرافٹ ترمیمی بل پر مزید مشاورت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس تک مؤخر کرنے کی سفارش کردی ہی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.