اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کے 3 بڑے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا
منگل 18 ستمبر 2018 22:35
(جاری ہے)
4ڈی ایس پیز، 19 انسپکٹرزبھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ ٹریفک پلان کے مطابق 8 محرم کا پہلا جلوس جامعہ مرتضی G-9/4 سے بعد نماز ظہر برآمد ہو گا اورجامعہ امام صادقG/9-2 پر اختتام پذیر ہو گا جلوس کے دوران ذوالفقار چوک کھوکھہ ٹرن ،پراجیکٹ موڑ،G-9 ٹرن کشمیر ہائی وے ، G-10/4 ڈبل روڈ ، G-10/3-4چوک ، گلی نمبرG-9/2,16،گلی نمبر11ٹینکی،کرم روڈعام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔
آٹھویں محرم کا دوسرا جلوس رات 8بجے علی مسجد جی سیون ٹو سے برآمد ہو گا اور اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے دوران خیبر پلازہ چوک،گلی نمبر سیون اے،لوپ فضل حق ،سروس روڈڈ،جی سیون ٹو سکول نمبر 9ٹریفک کیلئے بند رہیں گے، شہری جی سیون سیکٹر سے بلیو ایریا ،ایف سکس ،ایف سیون مارگلہ روڈ جانے والے فیصل ایونیو استعمال کریں گے،سیکٹر ایف سکس، ایف سیون،سپر مارکیٹ سے راولپنڈی جانے والے سیونتھ ایونیو استعمال کریں گے،جی سیون سیکٹر سے آبپارہ مارکیٹ ،ستارہ مارکیٹ سروس روڈ استعمال کریں گے،ایف سکس، ایف سیون سے راولپنڈی جانے والے سیونتھ ایونیو انڈر پاس استعمال کریں گے،آٹھویں محرم کا تیسرا بڑا جلوس رات 09:30بجے مکان نمبر 28-Aسیکٹر جی سیون تھری فور سے برآمد ہو گا اور مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو پر اختتام پذیر ہو گا جلو س کے دوران پوٹھوہار پلازہ فضل حق روڈ ،گلی نمبر 24جی سکس ٹو ،اقبال ہال ،لوپ سیونتھ ایونیو ،سروس روڈ پوسٹ آفس ،فضل حق روڈ یوٹرن بند رہے گا،جی سیون کے رہائشی جی سکس بلیو ایریا ،جانے کے لئے جناح ایونیو فضل حق روڈ استعمال کریں گے، جی سکس کے رہائشی سپر مارکیٹ ایف سکس جانے کے لئے چائنہ چوک انڈر پاس استعمال کریں گے۔جی سیون کے رہائشی دامن کوہ مارگلہ روڈ جانے کے لئے سیونتھ ایونیو استعمال کریں گے، ، جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کئے جائیں گے اور ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،، جلوس کے شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے، جلوس کے راستوں میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوںکاانتظام کیا گیا ہے، ITP ریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا، ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے دوران جلوس مشتبہ اشخاص اور گاڑیوں پر نظر رکھیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور0519261992-93پر اطلاع دیں انھوں نے مزید کہا کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.