آر ڈبلیو ایم سی نے یوم عاشور کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ،ورکرز کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 19 ستمبر 2018 02:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام اور یوم عاشور کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے،ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اضافی تعداد میں انکی ڈیوٹیاں لگای دی گئی ہیں،پورے شہر سمیت ،محرم کے جلوسوں کے راستوں ،امام بارگاہوں ،قبرستانوں کی بھرپورطریقے سے صفائی شروع کر دی گئی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف ممبران میونسپل کارپوریشن بلڈنگ اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں بھی فرائض سرانجام دینگے،شہر میں مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ،جہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ مختلف شفٹوں میں وہاں موجود رہیگا،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے تمام آپریشن عملہ اور سیکٹر چیف صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں محرم کے جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کا معائنہ کریں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی پر زمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیا جائیگی، ، گزشتہ روز ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے محرم الحرام کیلئے صفائی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر کی گلیوں ،راستوں، جلوسوں کی گزرگاہوں ، امام بارگاہوں کے ارد گردخصوصی صفائی شروع کر دی گئی ہے، ، ورکرزکی اضافی نفری تعینات کر کے نالوں اور کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کنٹینروں کی صفائی دھلائی کرادی گئی ہے، 9 اور 10 محرم کو صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے شہر میں صفائی کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا ہے،محرم کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر چونا پھینکنے کے ساتھ ساتھ سپرے بھی کیا جائے گا اور جلوسوں کے گزرنے کے بعد بھی خصوصی طور پر صفائی کی جائے گی ،شہری بھی صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک ،فوارہ چوک اور پل شاہ نذر دیوان پر ریلف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں،اور کنٹرول روم کیلئے بھی سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،تمام تر انتظامات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی ،عید الاضحی کی طرح محرم الحرام میں بھی شہر کی صفائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں گے ،ایم ڈی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،صفائی پلان پر عملدرآمد کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،تمام عملے اور افسران کو الرٹ کیا جائے اور صفائی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں کے قریب واقع نالوں اور راستوں کی صفائی کا کام ایکسویٹر اور ہیوی مشنری کے ذریعے شروع کر دیاجائے ،ہماری کوشش ہے شہریوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی مشکل اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔