بگ باس کے گھر جانے کا موقع ملے تو سوناکشی سنہا کے ساتھ جانا پسند کروں گا ‘سلمان خان

بدھ 19 ستمبر 2018 12:42

بگ باس کے گھر جانے کا موقع ملے تو سوناکشی سنہا کے ساتھ جانا پسند کروں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) بگ باس سیزن 12کے میزبان بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے بگ باس کے گھر میں جانے کا موقع ملا تو میں تین ماہ کیلئے سوناکشی سنہا کے ساتھ جانا پسند کروں گا ۔

(جاری ہے)

اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 12کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ شو میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کس کے ساتھ بگ باس ہائوس میں جانا پسند کریں گے جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ اگر مجھے تین ماہ کیلئے بگ باس کے گھر جانا پڑے تو میں اپنے ساتھ بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا کو لیجانا پسند کروں گا جبکہ اس کے ساتھ رجو جی میری دوسری آپشن ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :