سعودی ساحل پر 15میٹر طویل مردہ مچھلی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:48

سعودی ساحل پر 15میٹر طویل مردہ مچھلی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ عسیر کے ساحل پر محدب مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عسیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مچھلیوں کی افزائش کے ادارے کے ڈائریکٹر علی حمضی نے بتایا کہ سرحدی محافظوں نے ساحل پر ایک مردہ سمندری جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ یہ ماہی گیروں کی بندرگاہ سے 5کلو میٹر سمندر کے اندر نظر آرہی تھی۔ حمضی نے بتایا کہ معائنے سے پتہ چلا کہ وہ محدب قسم کی دیو ہیکل حیوانوں میں سے ایک ہیاور بڑے سمندروں میں پائی جاتی ہے۔اس کی لمبائی تقریباً15میٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کبھی کبھار بحر احمر میں بھی نظر آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :