ڈیٹا کی عدم دستیابی صنفی مساوات کے ہدف میں روکاوٹ ہے، ماہرین

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صنفی مساوات کے تازہ انڈیکس کے اجراء سے قبل ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو 2030ء تک اس ضمن میں عدم مساوات کو ختم کرنے کے ہدف تک نہیں پہنچا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ڈیٹا کی عدم دستیابی یا اس کا درست نہ ہونا اہداف کے حصول میں رکاوٹ ہیں۔ صنفی مساوات کے تازہ انڈیکس کی نگران کمپنی ’ایکوئل میڑرز 2030ء سے وابستہ ایلیسن ہولڈر نے بتایا کہ 50 ممالک کے تقریباً 600 ماہرین کا ماننا ہے کہ ان کی حکومتیں عورتوں اور لڑکیوں کے حوالے سے درست ڈیٹا کے حصول کے لیے زیادہ سرگرم نہیں۔

متعلقہ عنوان :