چین سے کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں،بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں،امریکی صدر

بدھ 19 ستمبر 2018 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کو امریکا سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے تاہم چین سے تجارتی معاہدہ ہو بھی سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی امریکا نے چین کی دو سو ارب ڈالر کی درآمدات پر 10فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ چین نے بھی امریکا کے خلاف جوابی اقدامات کا کہاہے۔

متعلقہ عنوان :