8محرم الحرام ،کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی

بدھ 19 ستمبر 2018 16:03

8محرم الحرام ،کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سندھ کے مختلف شہروں میں 8محرم الحرام کوموبائل فون سروس معطل کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر صوبہ سندھ کے شہروں کراچی، سکھر، دادو اور خیرپور میں موبائل فون سروس بدھ کی صبح معطل کردی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ نے عاشورہ کے 3 روز سیکورٹی خدشات کے سلسلے میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ سندھ کے مطابق موبائل سروس ماتمی جلوس کے روٹس پر صبح 10 سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق موبائل فون سروس کراچی کے علاوہ، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ اور دیگر شہروں میں بھی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام رات بارہ بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ محرم الحرام کی سیکورٹی کے سلسلے میں شہر قائد میں تین دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :