شمالی کو ریا میں آئندہ سال خصوصی کیبل چینل کا آغا ز کیا جائے گا

بدھ 19 ستمبر 2018 16:58

سیول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) شمالی کو ریا میں آئندہ سا ل نئے خصوصی کیبل چینل کا آغا ز کیا جائے گا جس کے شروع کرنے کا مقصد شمالی کوریا کا تشخص ابھارنے اور شعبہ سیاحت کے فروغ کے لئے شمالی کورین ثقافت ،روایات اور سماج دکھانے کے ساتھ دونوں کوریائوں کے الحاق بارے پروگرامز ترتیب دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

سیئول میں ایک نیوز کانفرنس میں چینل کے پروموٹر کورین امریکی صحافی جین شیون گیو کا کہنا ہے کہ یہ چینل خا ص طور پر شمالی کور یا کے معاشرے ،ثقافت،سیاحت اور کھانے کے ساتھ شمالی و جنو بی دونوں کوریائوں کی یکجہتی کو پیش کر ے گا۔