پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی امریکہ میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں ،ْ سکیورٹی پر گفتگو نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی ،ْترجمان پاک بحریہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 13:34

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی امریکہ میں منعقدہ 23ویں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکہ میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی،سمپوزیم میں سربراہ پاک بحریہ کی شرکت خطے کے امن میں پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم کے انعقادکا مقصد مشترکہ میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی بحری اقوام کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سمپوزیم میں 150ممالک کے وفود سمیت 80ممالک کی بحری افوج کے سربراہان شریک ہوئے ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :