مانیکل فلینن کو 18 دسمبر کو سزا سنائی جائیگی ‘ امریکی عدالت

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلینن کو اٹھارہ دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی قونصل رابرٹ میولر کی روسی تحقیقات میں ایف بی آئی کے سامنے جھوٹ بولنے کی فرد جرم عائد کے ایک سال بعد اب مائیکل فلینن کو اٹھارہ دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ واضح رہے میولر تحقیقات میں سزا پانے والے وائیٹ ہاؤس کے یہ پہلے سینئر عہدیدار ہوں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :