ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے نذر و نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا

لوگوںنے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی ،بوسیدہ قبروں کی لپائی کی گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:15

ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے نذر و نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا ،لوگوںنے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور بوسیدہ قبروں کی لپائی کی ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو ز نویں محرم پر شہریوں کی جانب سے مختلف کھانے پکا کر تقسیم کئے گئے جبکہ دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔دوسری جانب لوگوںکی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد لپائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔بعض قبرستانوں میں صاحب ثروت شخصیات کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوا کر دی گئیں اور لوگوں نے بغیر قیمت وہاں سے مٹی لے کر اپنے پیاروں کی قبروں پر ڈالی اور لپائی کی جبکہ بعض قبرستانوں میں گورکنوں کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوائی گئیں اور منہ مانگے داموں پر فروخت کی گئی ۔راج اور مزدوروںنے بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں زائد مزدوری وصول کی ۔

متعلقہ عنوان :