وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو تمام ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا ٹاسک دیدیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو تمام ترقیاتی منصوبوں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا ٹاسک دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور انسپکشن ٹیم کو ضروری سہولتیں اور تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو بھی ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کے دوران وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ کو چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم آغا تیمور شاہ نے جمعرات کے روز یہاں انسپکشن ٹیم کی کارکردگی اور فرائض کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف زیر تکمیل منصوبوں کی انسپکشن کے دوران تیار کئے گئے ویڈیو کلپس پیش کئے، وزیراعلیٰ نے انہیں وزیراعلیٰ ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت جاری اور مکمل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا خصوصی طور پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے اور منصوبوںمیں پائے جانے والے نقائص اور فنڈز کے ضیاع کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :