امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک

جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک، پولیس نے ایک خاتون کوشک کی بنیاد پرحراست میں لے لیا،غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 ستمبر 2018 21:15

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک
واشنگٹن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر 2018ء) امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک خاتون کوشک کی بناء پرحراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ہارفورڈ کاؤنٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے ہارفورڈ کاؤنٹی میں رائٹ ایڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرمیں فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ میں متعدد زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔جبکہ مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پرجائے وقوعہ کے قریب ایک خاتون کوحراست میں لے لیا ہے۔خاتون سے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے فائرنگ کرنے والے حملہ آور کوبھی جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :