ْقومی ٹیم عالمی ٹور ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) تھائی لینڈ روانہ ہو گی

جمعہ 21 ستمبر 2018 17:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) قومی ٹیم عالمی ٹور ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) ہفتہ کو تھائی لینڈ روانہ ہو گی، ایونٹ 23 سے 27 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آٹھ رکنی قومی ٹیم جس میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈر، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں، ایونٹ میں شرکت کیلئے آج ہفتہ کو کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی ٹور ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے جس میں دنیا بھر سے ٹاپ بائولرز ٹائٹل کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ حکام کے مطابق کھلاڑیوں نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔