ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ، پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے

جمعہ 21 ستمبر 2018 17:40

ہانگ کانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم ہانگ کانگ انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں انگلش کھلاڑی جارج پارکر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے طیب اسلم کو 11-7، 11-2 اور 11-1 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ واضح رہے کہ اسرار احمد اور عماد فرید پہلے ہی شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :