افغانستان کیخلاف میچ میں سب سے بڑی کیا غلطی کی ؟ سرفرازاحمد نے بتا دیا

شعیب ملک نے سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا :قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:54

افغانستان کیخلاف میچ میں سب سے بڑی کیا غلطی کی ؟ سرفرازاحمد نے بتا دیا
ابوظہبی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سنسنی خیرمیچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق اور بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ خراب ہوئی اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے، اگلے میچز میں فیلڈنگ کو بہترکرنا ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان نے بہت اچھی بیٹنگ کی جبکہ میرے خیال میں افغانستان کے سپنرزبہترین بولرزمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حشمت اللہ 97 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ کپتان اصغر افغان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کا بالنگ اٹیک نسبتاً کمزور بیٹنگ لائن کو مکمل تباہ کرنے میں ناکام رہا اور کوئی بھی بالر خاطر خواہ کارکر دگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، محمد نواز نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان بیٹنگ شروع ہوئی تو فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی، فخر زمان ایک بار پھر صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔

امام الحق نے 80، بابر اعظم نے 66 اور حارث سہیل نے 13 رنز سکور کیے اور کپتان سرفراز احمد محض 8 رنز بناسکے۔ چھٹی وکٹ محمد آصف کی تھی جنہوں نے 7 رنز بنائے ان کے بعد محمد نواز 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے جب کہ بیٹنگ کے لیے شعیب ملک اور حسن علی موجود تھے۔ شعیب ملک چھکا لگا کر ہدف 4بالز پر چار رنز تک لے آئے بعد ازاں چوکا لگا کر فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے 258 رنز کا ہدف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 49.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ حسن علی نے 6 اور شعیب ملک نے 51 رنز اسکور کیے دونوں ناٹ آﺅٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین، مجیب الرحمان نے دو اور گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی، امام الحق رن آﺅٹ ہوئے۔