استورمیں یوم عاشور نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:55

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی گزشتہ روز یوم عاشور نہا یت عقیدت اوحترام سے منایا گیا‘ سب سے بڑا ماتمی جلوس صبح 9 بجے امام بارگاہ انجمن امامیہ سے برآمدہوا، اس کے علاوہ ضلع استورکے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس اما میہ ا مام بار گاہ کے جلوس میں شامل ہو تے گئے۔

(جاری ہے)

ما تمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عیدگاہ پولو گرئونڈ میں پہنچا،جہاں ایک بجے مولانا عاشق حسین نے نمازظہرین پڑھائی ‘ماتمی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عاشق حسین نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا امام حسین ؒ کی شہادت تاریخ میں حق و باطل کا معرکہ ہے، خلفائے راشیدین و اہل بیت کی تعلیمات امن و اتحاد کی ضامن ہے‘ انہوں نے کہا کہ محرم محرام شہادتوں کا مہینہ ہے ،پہلی محرم کو تا ریخ اسلام کے عظم جرنیل عظیم فا تح اور خلیفہ دوئم سیدنافاروق اعظمؓنے شہادت کی ابتداء کی تھی ‘ دسویں محرم کو نواسہ رسولﷺ سیدنا امام حسین ؓنے میدان کر بلا میں سجدہ ریز ہو کر اس کی تکمیل فرمائی۔

امام حسین ؓ ؓنے اپنے 72جانثاروںکی شہادت پیش کرکے دنیا کو بتادیا کہ اسلام پر ہر چیز قر بان ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :