آٹھ یورپی ممالک کا اسرائیل سے فلسطینی دیہات مسمار نہ کرنے کا مطالبہ

اپیل ہالینڈ کے سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی، اسرائیل، خان الاحمر نامی دیہات کو مسمار کرنا چاہتا ہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) آٹھ یورپی ممالک نے اسرائیل سے ایک فلسطینی دیہات مسمار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل، خان الاحمر نامی دیہات کو مسمار کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

آٹھ یورپی ممالک کی طرف سے یہ اپیل ہالینڈ کے سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی ہے۔ ان آٹھ ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، سویڈن، برطانیہ اور بیلجیم شامل ہیں۔ ان ممالک نے ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے کہ وہ دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں اور یروشلم اسرائیل کے ساتھ ساتھ نئی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بھی ہونا چاہیے۔