رواں مالی سال کے دوران85ہزار498میٹرزتبدیل کئے گئے،میپکو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

ملتان۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے رواں مالی سال 2018-19؁ء کے دوران فنی خرابی اور دیگر وجوہات کی بناء پر جلنے اور خراب ہونے والی85ہزار498میٹرز تبدیل کئے ہیں ۔ ان میں84ہزار526سنگل فیز میٹرز،917تھری فیز میٹرز اور55ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جولائی اور اگست 2018؁ء کے دوران ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں12ہزار654، ڈیرہ غازی خان سرکل میں6ہزار247، وہاڑی سرکل میں8 ہزار42، بہاولپور سرکل میں10ہزار539، ساہیوال سرکل میں9ہزار603، رحیم یار خان سرکل میں10ہزار218، مظفرگڑھ سرکل میں 14ہزار101، بہاولنگر سرکل میں7ہزار111اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 6ہزار983مختلف کیٹگریز کے خراب اور جلے ہوئے میٹرز تبدیل کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :