گورنر سندھ کا جلوسوں کے پرامن انعقاد پر سیکورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ افراد کو خراج تحسین

تمام ذمہ داران کے باہمی ربط و تعاون کے باعث جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد ممکن ہوا،عمران اسماعیل

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:15

گورنر سندھ کا جلوسوں کے پرامن انعقاد پر سیکورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عاشورہ اور محرم الحرام کے دیگر جلوسوں کے پرامن انعقاد اور اختتام پر شہر کی انتظامیہ، جلوسوں کے منتظمین اور شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تمام ذمہ داران کے باہمی ربط و تعاون کے باعث جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران امن و امان کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ان کے باعث جلوس اور مجالس پر امن طریقہ سے منعقد ہوئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسی جذبہ اور تمام مکاتب فکر کے مابین تعاون کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے سے ملک میں دائمی امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔