مصری عدالت نے حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کی کرپشن کیس میں سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

اتوار 23 ستمبر 2018 02:20

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کی ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خرد برد کرنے کے جرم میں تین تین سال کی سزا دی تھی تاہم سابق صدر مبارک کے بیٹوں کو 2015 جبکہ خود انہیں گزشتہ برس رہا کر دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے سے سابق صدر کے چھوٹے صاحبزادے جمال مبارک کی کسی عوامی عہدے کے حصول کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :