جرمنی ، 185ویں اکتوبر میلے کا آغاز

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) جرمن صوبے باویریا میں معروف تہوار ’اکتوبر فیسٹیول‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ باویریا کے دارالحکومت میونخ کے میئر ڈیٹر ریٹر نے گزشتہ روز روایتی انداز میں اس میلے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

یہ فیسٹیول سات اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے افراد شریک ہوں گے۔ اس ایونٹ میں ثقافتی رنگوں اور روایات کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :