سعودی عرب،اقامہ اور ویزہکی میعاد ختم ہونے کے باعث ہزار وں سوڈانیوں کی واپسی کی تیاری

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہزار وں سوڈانی سعود ی عرب سے رخت سفر باندھنے لگے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق ریاض سے 33ہزار اور جدہ سے 14ہزار سوڈانی جلد ہی وطن واپس چلے جائیں گے۔ سعودی حکام کے مطابق ان تمام سوڈانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور انہیں اقامہ نہ رکھنے اور اپنے ویزے سے زائد مدت کے قیام کے جرم میں ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :