اسلام آباد فٹ سال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز (آج) شروع ہو نگے

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد فٹ سال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز (آج) پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو نگے، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے عدنان سمیع نے بتایاکہ بتایا کہ منتخب ٹیم آئندہ ماہ اکتوبر میں لاہور میں کھیلی جانے والی چوتھی قومی فٹ سال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، انہوں نیکہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین عبدالوحید شیخ جبکہ ممبران میں عر فا ن اللہ خا ن، محمد اقبال،عد نا ن سمیع، شا ہد عمران گو ندل، کوچ طارق یو نس اور رانا تنویر احمد شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ ٹرائلز کے دوران 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا اور ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 27 ستمبر پاکستان سپورٹس کمپلکس میں شروع ہو گا تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو کوچ طارق یو نس تربیت دیں گی-

متعلقہ عنوان :