ماسکو میںہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ’’وینم ‘‘کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد

فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) روسی دار الحکومت ماسکو میں ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم وینم کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام ہارڈی سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔روبن فلیسچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہارڈی ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دینگے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام ہارڈی،مچل ولیمز،رز احمدجینی سلیٹ،اسکاٹ ہیز،ریڈ اسکاٹ،سام میدینا اور میک برینڈسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 5اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :