مصری عدالت نے مبارک اور ان کے بیٹوں کی درخواست مسترد کر دی

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کی ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خرد برد کرنے کے جرم میں تین تین سال کی سزا دی تھی تاہم سابق صدر مبارک کے بیٹوں کو سن دو ہزار پندرہ جبکہ خود انہیں گزشتہ برس رہا کر دیا گیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے سے سابق صدر کے چھوٹے صاحبزادے جمال مبارک کی کسی عوامی عہدے کے حصول کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :