روس، اور دیگر ملکوں کی جانب سے ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) روس کے صدر ولادی میر یپوٹن نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام اپنے پیغام میں دہشت گردی سانحے میں ایرانی شہریوں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے نے دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت کو مزید اجاگر کر دیا۔

(جاری ہے)

عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے بھی جنوبی ایران کے صوبے اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سامراجی طاقتوں کے آلہ کاروں نے ایک بار پھر ایرانی عوام سے اپنے دشمنی کو ظاہر کر دیا ہے۔شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بھی اہواز کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ عنوان :