حویلی لکھا‘ڈکیتی کی بڑی واردات،دودرجن سے زائدنامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پہ لوٹ مار کرتے ہوئے خواتین سے پہنا زیور چھین کر رفو چکر

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) نواحی علاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات،دودرجن سے زایدنامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پہ لوٹ مار کرتے ہوئے خواتین سے پہنا زیور چھین کر رفو چکر۔

(جاری ہے)

شہر کے نواحی علاقے چورا مانیکا میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران نامعلوم دودرجن سے زاید مسلح ڈاکوو،ْں نے عامر نواز اور رفیق کے گھر میں گھس کر چھ لاکھ نقدی اور ساڈھے تین تولے طلائی زیور چھین لیا واردات کی اطلاع ملتے مقامی پولیس جائے واردات پہ پہنچ گئی تاہم تاحال نامعلوم ڈاکوو،ْں کا سراغ لگانے میں بُری طرح ناکام ہے،متاثرین نے آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :