اہوازحملے کے بعد ہالینڈ، ڈنمارک اور برطانیہ کے سفیروں کی ایرانی دفترخارجہ طلبی

سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج،ایرانی اپوزیشن جماعتوں کو پناہ دینے کا الزام،ذمہ داراسرائیل ،امریکہ ہے،جواد ظریف

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ایرانی حکام نے اہواز میں حملے کے حوالے سے ہالینڈ، ڈنمارک اور برطانیہ کے سفیروں کو طلب کر کے اٴْن کے ملکوں پر ایرانی اپوزیشن سے متعلق جماعتوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حملے کا ذمّے دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام نے اہواز میں حملے کے حوالے سے ہالینڈ، ڈنمارک اور برطانیہ کے سفیروں کو طلب کر کے اٴْن کے ملکوں پر ایرانی اپوزیشن سے متعلق جماعتوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حملے کا ذمّے دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ہونے والے حملے میں فوجی پریڈ کے دوران اسٹیج کو نشانہ بنایا گیا جہاں متعلقہ عہدے داران اکٹھا تھے۔ یہ پریڈ 1980ء سے 1988ء تک جاری رہنے والی عراق ایران جنگ کی یاد میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔