واپڈا نے گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے لئے گولن گول تیمرگرہ ترسیلی لائن مکمل کر لی
اتوار 23 ستمبر 2018 16:30
(جاری ہے)
گولن گول سے تیمر گرہ تک ترسیلی لائن فعال ہونے کے بعد گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جاچکا ہے ۔
منصوبے کے دوسرے یونٹ سے آزمائشی بنیاد پر نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ سٹینڈرڈآپریٹنگ پروسیجر کے تحت پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کو اِس کی انتہائی پیداواری صلاحیت یعنی 36میگاواٹ سمیت مختلف لوڈ پر چلایا جارہا ہے ،قبل ازیں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کا پہلا یونٹ اِس سال جنوری میں آپریشنل ہونے کے بعد سے چترال شہر اور اِس کے نواحی علاقوں کو واپڈا کی جانب سے تعمیر کئے گئے متبادل انتظام کے تحت بجلی فراہم کر رہا ہے۔ مذکورہ یونٹ سے چترال کی بجلی سے متعلق تمام ضروریات پوری کی جارہی ہیں ۔گولن گول سے بجلی کا پیداواری عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک صارفین کو 33 ملین یونٹ بجلی مہیا کی جاچکی ہے ۔منصوبے کا تیسرا اور آخری یونٹ بھی مکمل کیا جاچکا ہے، اِس یونٹ سے بھی بجلی کی پیداوار جلد شروع ہو جائے گی ۔ترجمان کے مطابق گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ صوبہ خیبرپختونخوامیں چترا ل کے قریب دریائے مستوج کے معاون دریا گولن گول پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں ، ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 36 میگاواٹ ہے منصبوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے ، منصوبہ ہر سال قومی نظام کو اوسطاً 436 ملین یونٹ بجلی مہیا کرے گا ۔ منصوبے کے سالانہ فوائد کا تخمینہ تین اعشاریہ سات ارب روپے ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.