وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،6ملزمان گرفتار

اتوار 23 ستمبر 2018 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی ارشد پر ویز معہ دیگر ملازمان نے دو ملزمان شفاقت اور رضو ان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ چھینے گئے مو با ئل فون ، واردات میں استعما ل ہو نے والااسلحہ معہ ایمو نیشن اور ملزمان کے زیر استعما ل مو ٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے،سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمدمعہ دیگر ملازمان نے دو ملزمان منیر احمد اور نبیل کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل ہنڈ ا125رجسٹر یشن نمبر RIO-9331ما ڈل2018اور واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھا نہ کھنہ میں مقدمات درج کر لیے مزید تفتیش جا ری ہے، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئیزمحمد رئیس اور شبیر احمد نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گرفتار 02ملزمان محمد اقبال اور شاہ علی کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 9mmاور رپیٹر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :