خاران میں تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہو گیا

اتوار 23 ستمبر 2018 19:20

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) خاران میں تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر ہو گیا تبلیغی اجتماع میں بلوچستان اور ملک کے مختلف علاقوں سمیت بیرون ملک ایران سے بڑی تعداد میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی تبلیغی اجتماع میں ملک کے مختلف جیئد علماء مفتی جمیل آحمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کرکے دین اسلام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بہترین انسان وہ ہے جو بھلائی کی چابی اور برائی کا تالہ بنے اسلام وہ واحد مذہب ہے جو ہمیں اتحاد و اتفاق و امن کا درس دیتا ہے اور ایسے اجتماعات کے قیام کا مقصد نفرتوں کو مٹا کر قربتوں کو بڑھانا ہے علمائ نے کہا دنیا میں غفلت گناوں کا سبب بنے گا جس سے امت مسلمہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جائیگا انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تندگی اور اذیت توبہ کرنے ہی سے ختم ہو گی تبلیغی اجتماع میں خاران سمیت دیگر اضلاع کے رضاکاروں نے اجتماع کے لیئے شاندار انتظامات تشکیل دیئے تھے جو آج سینکڑوں تبلیغی جماعتوں کی تشکیل اور اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی اجتماعی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور دین اسلام کی سربلندی اور اتحاد و اتفاق اور امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :