پشاور ریپڈ بس منصوبے کے تین زیر زمین سٹیشنوں پر پانی نکالنے ، ان کی تزئین و آرائش کاکام شروع کردیا

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پشاور ریپڈ بس منصوبے کے تین زیر زمین سٹیشنوں پر پانی نکالنے ، ان کی تزئین و آرائش کاکام شروع کردیا گیا ہے جبکہ حیات آباد ٹیچنگ ہسپتال ، چمکنی اور حاجی کیمپ میں سٹاپ کی تعمیر کاکام مکمل کر لیا گیا ہے خود کار سسٹم ، مسافروں کو بارش سے بچنے کے لئے چھت ، لائن میں کھڑے کرنے کے لئے راستے تعمیر کردیئے گئے ہیںترجمان کے مطابق منصوبے پر صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق کنسٹرکشن کمپنیوں نے کام تیزی کے ساتھ جاری رکھا ہے تینوں کنسٹرکشن کمپنیوں کا شمار بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ہوتا ہے پشاور ریپڈ بس منصوبے کے چمکنی سے فردوس تک پہلا مرحلہ رواں سال کے دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد فیز ٹو او رفیز تھری کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ فردوس میں پل پر برج رکھنے کے بعد سڑک کی تعمیر کاکام بھی شروع کردیا ہے ریچ ٹو پر ڈبگری سے ریلوے سٹیشن تک چالیس برج رکھ دیئے گئے ہیں امن چوک سے صدر چوک تک برج رکھنے کامرحلہ مکمل ہونے کے بعد سڑک کی تعمیر بھی پل کے اوپر بین الاقوامی طریقہ سے شروع کردی گئی ہے ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی بھی کی گئی ہے جبکہ ملازمین کو کھانے پینے کی اشیاء اعلیٰ معیار کے مطابق کی جارہی ہیں