جرمنی کے دورے سے تناؤ ختم ہو جائے گا، ترک صدر کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ گفتگو

اتوار 23 ستمبر 2018 23:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دورہ جرمنی سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ جمعرات کو جرمن دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ جرمنی میں اپنے قیام کے دوران وہ دو مرتبہ چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کریں گے۔ وہ کولون شہر میں ایک مسجد کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔