خام روئی کی برآمد میں اگست کے دوران 63.55 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

پیر 24 ستمبر 2018 11:20

خام روئی کی برآمد میں اگست کے دوران 63.55 فیصدکمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) اگست 2018ء کے دوران خام روئی کی برآمدات میں 63.55 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018ء کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات 296 ملین روپے تک کم ہو گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں اگست 2017ء کے دوران خام روئی کی برآمد سے 812 ملین روپے کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اگست 2017ء کے مقابلہ میں اگست 2018ء کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں 516 ملین روپے یعنی 63.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔