بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ 3 افراد ہلاک

پیر 24 ستمبر 2018 12:42

بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ 3 افراد ہلاک
نئی دہلی۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بھارت کے جنوب مشرق میں آتش بازی کی غیر قانونی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ آندھرا پردیش کے شہر راجاہام ہندرا وارام میں آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبہ آندھرا پردیش میں کثیر تعداد میں آتش بازی کی غیر قانونی فیکٹریاں موجود ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال صوبہ مدھیہ پردیش میں آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 23 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :