چین میں مختصر فاصلے کے لیے چھوٹی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ

ن گاڑیوں کو ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد باآسانی نکالا جا سکتا ،چھوٹی گلیوں میں بھی با آسانی دوڑایا جا سکتا ہے

پیر 24 ستمبر 2018 13:05

چین میں مختصر فاصلے کے لیے چھوٹی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) چین چھوٹی کاروں کی بڑی مارکیٹ بن گیا، جہاں کم رفتار والی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے، کار کی کم سے کم قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریفک میں پھنس کر کھٹ پٹ، بڑی بڑی لگڑری گاڑیوں کی جھنجھٹ، سب ختم ،اب شہری چھوٹی چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں میں سفر کریں گے ۔چین میں مختصر فاصلے کے لیے چھوٹے سائز کی گاڑیوں کا استعمال بڑھنے لگا، انتہائی کم قیمت اور باسہولت الیکٹرک گاڑیاں گھریلو خواتین سے لے کر پروفیشنلز میں بھی مقبول ہیں۔ان گاڑیوں کو ناصرف ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد باآسانی نکالا جا سکتا ہے بلکہ چھوٹی گلیوں میں بھی انہیں آسانی سے دوڑایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :