گلے کی تمام تکالیف کا گھریلو علاج ’’الائچی‘‘ سے کریں،ماہرین صحت

پیر 24 ستمبر 2018 13:19

گلے کی تمام تکالیف کا گھریلو علاج ’’الائچی‘‘ سے کریں،ماہرین صحت
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ماہرین صحت کیمطابق گلے کی تمام تکالیف کا گھریلو علاج ’’الائچی‘‘ سے کریںالائچی کو چبانے سے اس میں سے تیل نکلتا ہے جو کہ نظام انہضام کے لئے بیحد مفید ہے ‘یہ گلے کی تکلیف‘کھانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے‘ایک چھوٹی سی سبزالائچی میں چند ایسے غذائی اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو تندرست اورتوانارکھنے میں مدددیتے ہیں‘کھانسی سے نجات پانے کیلئے ایک چٹکی الائچی پائوڈر‘ایک چٹکی نمک‘ایک چائے کا چمچ گھی اور آدھا چائے کا چمچ خالص شہد لیں اور ان تمام اشیاء کو مکس کرکے کھالینے سے کھانسی میں سوفیصد آرام آئے گا ‘گلے کی بیماریوں کے علاوہ الائچی اور بھی دوسری بیماریوں کیلئے مفیدہے جن میں بدہضمی‘ سانس اورمنہ کی بدبو کوختم کرنا‘ تیزابیت کی شکایات‘ بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچنا شامل ہے اس کے علاوہ ماہرین صحت کاکہناہے کہ گلے کی سوزش ‘ کھانسی‘ نزلہ ودیگر گلے کی بیماریوں سے بچائوکیلئے اپنے کھانوںمیںالائچی کا استعمال باقاعدگی سے کریں بظاہر یہ عام ہونیوالی بیماریاں ہیں لیکن ان کے ہوتے ہی مشکلات کی ایک لائن لگ جاتی ہے جن میں کھانا نہ کھانے کو دل چاہنا‘ منہ کا ذائقہ تبدیل ہوجانا‘ بے آر امی اور گلے میں درد ہونا وغیرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کیمطابق ان تمام تکالیف کا علاج گھر کے کچن میں موجود چیزوں سے باآسانی کیاجاسکتا ہے اور الائچی ان میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :