اپالو سپورٹس نے مغلپورہ گرینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

احسن علی مین آف دی میچ قرار پائے

پیر 24 ستمبر 2018 14:37

اپالو سپورٹس نے مغلپورہ گرینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے مغلپورہ گرینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مغلپورہ گرینز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 32 اوورز میں 124 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ حیدر علی نے 36 اور حماد نے 30 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن علی، یاسین خان اور محمد کامران نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ انضمام عالم نے 30 ناٹ آئوٹ، احسن علی 28 ناٹ آئوٹ اور منیب بٹ نے 26 رنز بنائے۔ مغلپورہ گرینز کی طرف سے نعمان ، آصف اور وقار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے احسن علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔