ورلڈ ریبیز ڈی28ستمبرکو منایاجائیگا

پیر 24 ستمبر 2018 14:56

ورلڈ ریبیز ڈی28ستمبرکو منایاجائیگا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ریبیز ڈے 28 ستمبر جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایاجائیگا۔ ریبیز جسے عرف عام میں بائولاپن بھی کہتے ہیں سے پاکستان میں ہر سال 3 سے 5 ہزار جبکہ دنیا بھرمیں 55 ہزار افراد کتے کے کاٹنے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ورلڈ ریبیز ڈے کے موقع پر عالمی ادارہ صحت ، وزارت صحت ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ ، اینٹی ریبیز ایسوسی ایشن پاکستان ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے اشترا ک سے صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ،واکس، کانفرنسز ، ورکشاپس، سیمینارز اور دیگر آگاہی پروگرامات کا انعقاد کیاجائیگاجن میں ممتاز ماہرین طب خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین طب نے بتایاکہ ریبیز بائولے کتے کے کاٹنے سے انسان میں پھیلنے والی ایک وائرل بیماری ہے جو دماغ کی سوجن کا سبب بنتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ گرم خون والے جانوروں اور کتوں میں پایاجانیوالا یہ وائرس زو نوٹک بیماری ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ یہ وائرس پالتو جانوروں سمیت جنگلی جانوروں و کتوں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہو کر سنٹرل نروس سسٹم کو تباہ کر دیتاہے جس کے باعث دماغ کے کام چھوڑنے سے انسانی موت واقع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :