چین کے قومی دن کی آمد ر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری

تیان من سکوائر میں سترہ میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری رکھ دی گئی،نیشنل ڈے کے موقع پر سات چھٹیوں کا اعلان

پیر 24 ستمبر 2018 15:11

چین کے قومی دن کی آمد ر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) چین میں نیشنل ڈے کی آمد پر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری ہے، تیان من سکوائر میں پھولوں کی بڑی ٹوکری شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں نیشنل ڈے کی تقریبات کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ قومی دن کی آمد پر بیجنگ میں پھولوں کی ڈیکوریشن جاری ہے۔ تیان من سکوائر میں سترہ میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری رکھ دی گئی۔یکم اکتوبر 1949 کو اسی مقام پر مائوزے تنگ نے چین کے قیام کا اعلان کیا تھا۔چین میں نیشنل ڈے کے موقع پر سات روزہ چھٹیاں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :