سکس اے سائیڈانٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ کا ُپرتگال کے شہرلسبن میں آغاز ہوگیا
افتتاحی میچ میں اسپین نے پاکستان کو 5-0سے ہرادیا‘ پاکستان کا دوسرا میچ مالڈوا سے (کل) ہوگا
پیر 24 ستمبر 2018 20:12
(جاری ہے)
قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن مخدوم سید فیصل صالح حیات بھی بنفس نفیس موجود تھے۔
فیصل صالح حیات کا کہنا تھا وہ یہاں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہزیب محمود ٹرنک والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوکا ورلڈ کپ کا انعقاد اور اس کے انتظامات مثالی ہیں۔ مستقبل میں اسمال سائیڈڈ فٹبال لورز کو اور بھی خوشخبری دیں گے۔ ہماری اوّلین ترجیح اس طرز کی فٹبال کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔ایشیا کپ کے انعقاد کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گاتاکہ یورپ کی طرح ایشیا میں بھی اسمال سائیڈڈ فٹبال کو فروغ حاصل ہوگا۔ورلڈ گروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کا حصہ بناکر اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔انہوں نے پی ایف ایف کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہماری دعوت پر اپنی مصروفیت کو ترک کرکے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے لسبن تشریف لائے۔ ورلڈ ریفری مارک کلیٹن برگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کووزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لیجنڈ کرکٹر ہیں اور اسپورٹس سے بیحد لگاؤ رکھتے ہیں ۔یقینی طورپر بحیثیت وزیر اعظم انکی موجودگی میںپاکستان اسمال سائیڈڈ فٹبال کو پاکستان میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔ گروپ ’بی‘ میں اپنا دوسرا میچ (منگل) کو مالڈوا جبکہ آخری میچ 27ستمبر کو کھیلے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.