مملکت سعودی عرب مرکز اسلام ہے، قاری محمد عثمان
حرمین الشریفین میں برسنے والی رحمتوں سے پوری دنیا سیراب ہو رہی ہے۔خادم حرمین الشریفین کی دنیا بھر کے عازمین حج و عمرہ کی گراں قدر خدمات پر عالم اسلام کا ہر فرد سلام پیش کرتا ہے،صوبائی نائب امیر جمعیت علمائے اسلام
پیر 24 ستمبر 2018 22:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے دنیا بھر کے مسلمان بجا طور پر یہ توقع رکھتے ہیں کہ آج کے خادم حرمین الشریفین ملک شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے شاندار ماضی کے حقیقی وارث وامین بن کر امت مسلمہ کو درپیش مسائل وچیلینجز سے نمٹنے کیلئے امامت کبریٰ کا حق ادا کرتے ہوئے دنیائے کفر کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں گے۔
قاری محمد عثمان نے کہاکہ آج بھی مسلم ممالک کے مظلوم مسلمانوں کی نظریں مملکت سعودی عرب پر لگی ہوئی ہیں۔جہاں بھی ملت کفر کی ایما پر مسلمانوں پر ظالم حکمرانوں نے عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے وہاں سعودی عرب کے اخلاقی و مالی تعاون ہی سے مظلوم مسلمانوں کیلئے بحالی کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ حرمین الشریفین کی حفاظت اور تحفظ کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ ہمہ وقت تیار ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے تعلق اور محبت کو ہر مسلمان اپنے اوپر فرض سمجھتے ہوئے حرمین الشریفین کے تحفظ کو جزئ ایمان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین اور پوری مملکت سعودی عرب کو قومی دن کے موقع پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد پیش کرتی ہے۔#مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.