پشاور،صوبائی مشیرتعلیم نے کہاہے کہ حکومت محکمہ تعلیم کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے،ضیاء اللہ بنگش
مستقلی سے محروم اورملازمت کے دورانیہ ختم ہونیوالے محکمہ تعلیم کے 248 آئی ٹی اساتذہ اورکمپیوٹرلیب انچارج ملازمین کے مسئلے کے بارے میں اگلے ہفتے لاء اور محکمہ اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی جائیگی ،صوبائی مشیرتعلیم
پیر 24 ستمبر 2018 22:17
(جاری ہے)
ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ آئی ٹی اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے اگلے ہفتے منعقدہ اجلاس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ مشیرتعلیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے حکومت نے 100 روزہ پلان پرکام شروع کررکھاہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اساتذہ کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم وہ اپنی تمام ترتوجہ طلباء پرمرکوز رکھیں تاکہ سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم میں اور بھی بہتری آئے۔ دریں اثناء مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش نے اکرم خان درانی ماڈل سکول بنوں کے معاملے پرطلباء اوروالدین کی شکایات پر نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ذوالفقار الملک کی سربراہی میں معاملے کی چھان بین کیلئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ تین دنوں کے اندر اندر اپنی سفارشات تیارکرکے رپورٹ جمع کرے گی جس کی روشنی میں فیصلہ کیاجائیگا۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.