بنگلہ دیش کی متنازع فلم آسکر اکیڈمی ایوارڈ کیلئے منتخب
فلم بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی ہے جسے خود بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا ہے
پیر 24 ستمبر 2018 23:13
(جاری ہے)
فلم کی کہانی عرفان خان کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے فلم میں ایک لکھاری اور فلم ساز کا کردار ادا کیا ہے۔
بظاہر فلم میں دو خاندانوں کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، تاہم ماضی میں مصطفی سرور فاروقی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ اس کی کہانی ایک سچے واقعے سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی بنگلا دیش کے بڑے اسکینڈل سے متاثر ہوکر بنائی گئی،تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ فلم کی کہانی بنگلادیش کے لکھاری اور فلم ساز ہمایوں احمد کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔فلم میں عرفان خان نے جاوید حسن نامی ایک شخص کا کردار ادا کیا ہے جو بعد ازاں اپنی ہی نوجوان بیٹی کی دوست سے شادی کرتے ہیں۔بنگلا دیش کے لکھاری اور فلم ساز ہمایوں احمد نے بھی اپنی ہی نوجوان بیٹی کی دوست اور خود سے 33 سال کم عمر اداکارہ مہروز افروز شعون سے شادی کی تھی۔ہمایوں احمد نے کم عمر لڑکی سے شادی سے قبل 2003 میں اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دی تھی،جن سے ان کے تین بچے بھی تھے۔ہمایوں احمد نے 2005 میں مہر افروز سے شادی کی،جن سے انہیں 2 بچے بھی ہیں، فلم ساز 2012 میں چل بسے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.