مر بعہ مانانوالہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

فیصل آباد۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما رانا سفیان ارشد ایڈووکیٹ کی طر ف سے 80مر بعہ مانانوالہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں معر وف سپیشلسٹ ڈاکٹر رانا جا وید اختر( ایف سی پی ایس )نے گردہ، جگر، دل ، معدہ ، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے امراض کے حوالے سے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویا ت بھی دی گئیں۔

کیمپ میںپانچ سو سے زائد افراد کے فری شوگر، بلڈ، ہیپاٹائٹس بی سی اور کو لیسٹرول کے ٹیسٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے رانا سفیان ارشد نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یا فتہ قوم کی بنیاد ہے۔ اسی حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر صحت یاسمین راشد اور مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری اشفا ق کی ہد ایت پر NA-110کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں۔ تحر یک انصاف نے اقتدا ر میں آکر طبی سہولیات لو گو ں کی دہلیز پر پہنچا نے کاجو وعدہ کیا تھا اسے پور ا کر دکھا یا ہے۔ اس موقع پرمقا می پارٹی رہنماشمشیر علی ، شیر محمد،اصغر علی ،ندیم بابر،وقار علی، رانا قیصر منیرسمیت دیگر موجو د تھے ۔