اسسٹنٹ کمشنر ہری پور سارہ رحمن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈائلیسز سنٹر کا دورہ

منگل 25 ستمبر 2018 13:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور سارہ رحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈائلیسز سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سیف الله خالد، ہسپتال مینجمنٹ بورڈ کے ممبر تحسین الحق اعوان اور دیگر سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔ سارہ رحمن نے ڈائلیسز سنٹر اور مشینوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے بعد معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سنٹر کے انچارج ڈاکٹر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ تین نئی مشینوں کے فعال ہونے کے بعد اب 7 مشینیں کام کر رہی ہیں اور ہر مشین پر روزانہ دو مریضوں کو آپریٹ کیا جاتا ہے، اس حوالہ سے اب کوئی شکایت نہیں، ڈائلیسز پر متعلقہ شعبہ کی ماہر ڈاکٹر تعینات ہیں جو پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے ڈائلیسز کے ساتھ ساتھ مریضوں کی دیکھ بحال بھی کر رہے ہیں، جہاں کہیں کسی مریض کی کوئی شکایت ہو اسے فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :